(ویب ڈیسک ) جمعہ اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز کی لاہورمیں آنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
محکمہ تحفظ ماحولیات نے جمعہ اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز کی لاہور میں آنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ہیوی ویکلز پر دو دن پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی وہیکلز کی پابندی پر عمل درآمد 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گا ۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینس خوراک تیل ریسکیو کی گاڑیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، پولیس وین قیدیوں کی وین سرکاری گاڑیوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، ان سب گاڑیوں کے گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہوگا۔