بابراعظم ناقابل یقین کھلاڑی، اُن کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، میتھیو بریٹزکے

بابراعظم ناقابل یقین کھلاڑی، اُن کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، میتھیو بریٹزکے
کیپشن: بابراعظم ناقابل یقین کھلاڑی، اُن کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، میتھیو بریٹزکے

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان میتھیو بریٹزکے کا کہنا ہے کہ بابراعظم ناقابل یقین کھلاڑی ہے۔ ہم نے ون ڈے سریز میں بابراعظم کو جلد آؤٹ کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے۔

پریس کانفرس کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بابراعظم فام میں آرہے ہیں اور ان پر پرفارم کرنے کا پریشر ہوگا۔ ہم سابق کپتان کو رنز سے روکنے کے لئے پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کافی چیلنجنگ کنڈیشنز تھیں۔ ہمارا ون ڈے کرکٹ کا اہم گروپ نہیں ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ آگے آکر پرفارم کریں۔ یہاں تھوڑا چیلنجنگ ہوگا مگر ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

میتھیو بریٹزکے نے کہا کہ بیٹنگ لائن اپ کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے کل اس کے بارے میں دیکھیں گے۔ ساؤتھ افریقہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اس چیلنج کیلئے تیار ہوں۔ بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے کچھ ہفتے اچھے رہے ہیں۔ یہاں کی میزبانی بڑی اچھی رہی ہے اور کرکٹ بھی اچھی کھیلی گئی۔ فیصل آباد کے گراؤنڈ کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہے کیونکہ یہاں کرکٹ کافی عرصے سے نہیں ہوئی ہے۔ ہمیں کنڈیشنز کے حساب سے خود کو جلدی ڈھالنا پڑے گا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں ہماری ویمنز ٹیم نے ناقابل یقین پرفارمنسز دیں۔ خصوصا کپتان لورا وولورٹ نے اچھی پرفارمنس دیں۔ کبھی آپ جیتتے ہیں اور کبھی ہارتے ہیں۔

Watch Live Public News