ویب ڈیسک: پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اس لیے جاپانی حکومت نے ورک ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ تاہم پروگرام میں شمولیت کیلئے ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے اچھا اقدام سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں جاپان ویزے کیلئے خواہش مند افراد کیلئے جاپان فاونڈیشن کی جانب سے ٹیسٹ برائے بیسک متعارف کروا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔
ٹیسٹ کی تاریخیں 4 اکتوبر، 11 اکتوبر، 1 نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں جبکہ امتحان کا انعقاد ایس کانز اسکول آف اکاوٴنٹنسی، ایف-8 مرکز اسلام آباد میں ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق اس ٹیسٹ کیلئے زیادہ سے زیادہ 500 امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، یہ امتحان جاپان میں روزگار اور رہائش کے خواہشمند افراد کیلئے نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جاپانی حکومت کے اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شمولیت کیلئے اس ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔ اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کو جاپان میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے۔