نوکیا نے باربی تھیم والا موبائل فون متعارف کرادیا

نوکیا نے باربی تھیم والا موبائل فون متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک )   نوکیا  کی جانب سے  ایک منفرد باربی برانڈڈ فون لانچ کیا گیا ہے جو کہ  کلاسک فلپ ڈیزائن میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس نئے فون کی قیمت 130 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ نوکیا کے گلابی فلپ فون کا ہدف ایسے صارفین ہیں جو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے بغیر موبائل کا آسان تجربہ چاہتے ہیں۔

نوکیا کے اس نئے فون میں  0.3 میگا پکسل کا کیمرہ، فلیش ٹارچ، بیک کور، باربی تھیم والے اسٹیکرز اور پیسٹل موتیوں والا فون کا پٹا شامل ہے۔

باربی کھلونے بنانے والی کمپنی HMD Global اور Mattel کے درمیان اس تعاون کا مقصد کی پیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال برطانیہ میں 400,000 باربی والے یہ نوکیا فون فروخت کیے جائیں گے۔

  باربی فون میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی کمی صارفین کے درمیان ڈیجیٹل ڈیٹوکس کے بڑھتے ہوئے رجحان سے مطابقت رکھتی ہے خاص طور پر جنرل Z جو سوشل میڈیا کے مضر اثرات کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News