ویڈیو: پنجاب پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

ویڈیو: پنجاب پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

(ویب ڈیسک ) پنجاب پولیس رحیم یار خان  نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف  ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

رحیم  یار خان پولیس کے کچہ رونتی میں سرپرائز ڈرون حملے میں ڈاکوؤں کی کئی پناہ گاہیں اور ٹھکانے تباہ، ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ   کچہ کریمنلز کی طرف سے یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا،  ڈی پی او رحیم یار خان کی قیادت میں جزیرہ نما علاقے میں ڈرونز کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ   کچہ کریمنلز کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہیں، گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس سیلاب زدگان کی امداد کے ساتھ کریمنلز کے خلاف بھی پوری طاقت سے نبردآزما ہے، شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے ساتھ کریمنلز کے خاتمے کیلئے بھی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال میں لا رہے ہیں۔

Watch Live Public News