پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 3 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News