امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،جس کے بعد 2 روپے 71 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکہ ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔