جنوبی کوریا:آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹادیا

جنوبی کوریا:آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹادیا
کیپشن: جنوبی کوریا:آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹادیا

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹادیا۔

تفصیلات کے مطابق آئینی عدالت کے آٹھ ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ سنایا۔ آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کے مواخذے کی توثیق کردی۔ 

آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ صدر کی غیر آئینی، غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں، انہوں نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

جنوبی کوریا میں 60 دن کے اندر نیا صدارتی انتخاب کرایا جائے گا۔

Watch Live Public News