ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی اور ان متعدد امور کا بھی جائزہ لیا جن پر دونوں ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔