ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایسی ایسی حیران کن ویڈیوز اور خبریں سننے کو مل رہی ہیں کہ صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا نظر آتے ہیں، ایک ایسی ہی خبر منظرعام پر آئی جس میں پولیس آفسر نے اپنی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے شادی رچا لی۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کےضلع دادو میں یہ ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ سننے اور دیکھنے والے خاموش نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) ایجاز ماسن اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) ثمینہ ویگھیو نے دورانِ ڈیوٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پہلے دولہے نے اپنی دلہن کو انگوٹھی پہنائی اور پھر دلہن نے دولہے کو انگوٹھی پہنائی، دونوں افسران اے-سیکشن پولیس اسٹیشن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ان دونوں کا فیصلہ نہ صرف ان کے ساتھیوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیشن کے ساتھیوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور کیک کاٹ کر اس موقع کو خوشی سے منایا، یہ جوڑا ان پولیس افسران کے لیے ایک مثال بن گیا ہے جو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کرنا چاہتے ہیں۔
