پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب تیزی سے گامزن

پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب تیزی سے گامزن
کیپشن: پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب تیزی سے گامزن

ویب ڈیسک: پاکستان کا آٹو سیکٹر اب عالمی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور یہ شعبہ بین الاقوامی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

حالیہ عرصے میں دنیا کی معروف آٹو کمپنی بی وائی ڈی کی پاکستان آمد نے مقامی آٹو انڈسٹری میں بین الاقوامی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ، لکی موٹر کارپوریشن نے چین کی ایک اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری شروع کر دی ہے، جو ملک میں گاڑیوں کی تیاری کے معیار کو مزید بہتر بنائے گی۔

پاکستان میں عالمی اعتماد کی ایک اور مثال گوانگژو آٹوموبائل گروپ (جی اے سی) کی شمولیت ہے، جو ‘فورچون 500’ کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہے اور پاکستان کو ایک اہم اور باصلاحیت مارکیٹ قرار دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عالمی شراکت داریاں الیکٹرک موبیلٹی (بجلی سے چلنے والی گاڑیاں) کے خواب کو حقیقت بنانے اور مقامی صنعت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔

ماہرین کے مطابق، ان کمپنیوں کی آمد سے نہ صرف پاکستان کے آٹو سیکٹر کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ممکن ہوگی۔

Watch Live Public News