(ویب ڈیسک ) امریکی خبررساں ادارے’سی این این‘ کی جانب سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کم از کم 7 جنگی طیارے کھو چکا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کے گرائے گئے جہازوں میں ایف 35 ، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہے۔
گزشتہ روز ہی ایران کی فضائی حدود کے اندر ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا، ایرانی حکام نے لاپتہ امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے کیلئے مالی انعام کا اعلان بھی کیا۔
ابتدائی طور پر ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے جدید ایف 35 طیارہ گرایا ہے لیکن بعد میں سامنے آنے والی تصاویر اور تحقیقات سے پتہ چلا کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف 15 اسٹرائیک ایگل تھا۔اس طیارے میں دو پائلٹس ہوتے ہیں ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے طیارہ گرنے سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی تھی۔ امریکا نے ایک پائلٹ کو ریسکیو کرلیا ہے جبکہ دوسرا تاحال لاپتہ ہے اور اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔