چیمپئینز ٹرافی 2025:میچز کا شیڈول آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

 چیمپئینز ٹرافی 2025:میچز کا شیڈول آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟
کیپشن: Champions Trophy 2025
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔

 کرک بز کی رپورٹ کے مطابق  12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصۃ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں،اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کے لئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی،دوسری جانب میگا ایونٹ سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز ملتان شیڈول ہیں۔ 

19 فروری کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 20 فروری کو بنگلادیش بمقابلہ بھارت،  21 فروری کو افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا، 22 فروری کو انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، 23 فروری کو نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت،24 فروری کو پاکستان بمقابلہ بنگلادیش،  25 فروری کو انگلینڈ بمقابلہ افغانستان،26 فروری کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا کا میچ ہوگا۔

اسی ماہ 27 فروری کو  بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ،آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان 28 فروری،پاکستان بمقابلہ بھارت یکم مارچ،انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا 2 مارچ کو ہوگا جبکہ ’ اے ون بمقابلہ بی ٹو ‘ کے درمیان پہلا سیمی فائنل ہوگا، دوسرا سیمی فائنل، بی ون بمقابلہ اے ٹو کے مابین کھیلا جائے گا،9 مارچ 2025 اتوار کے روز فائنل ہوگا جبکہ پیر 10 مارچ ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News