آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کیلئے معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کیلئے معلوماتی و تربیتی سیشنز
کیپشن: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کیلئے معلوماتی و تربیتی سیشنز

ویب ڈیسک:   آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے   طلبہ کیلئے سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور قومی ذمہ داریوں پر خصوصی سیشنز کا انعقاد۔

سیشنز کے دوران طلبہ کو جدید کاروباری رجحانات اور مارکیٹ کی ضروریات سے آگاہ کیا گیا۔ سرمایہ کاری کے فروغ اور درپیش چیلنجز پر ماہرین نے تفصیلی گفتگو کی۔ ریاست اور شہری کے باہمی حقوق و فرائض پر خصوصی لیکچرز بھی سیشن کا حصہ تھے۔

علاوہ ازیں مفتی عبد الرحیم نے خوارج کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔ طلبہ نے مستقبل میں بھی ایسے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ طلبہ نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ کو نوجوانوں کی فکری و پیشہ ورانہ تربیت کا مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا۔

Watch Live Public News