ویب ڈیسک: پاکستانی شہریوں کو امریکی سیاحتی اور کاروباری ویزا کے لیے 20 ہزار ڈالر تک کے قابلِ واپسی مالی بانڈ کی شرط سے استثنیٰ مل گیا۔
بین الاقوامی آن لائن جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں بنگلادیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران اس فہرست کا حصہ نہیں ہیں، جس کے باعث ان ممالک کے شہریوں پر امریکی ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت 20 ہزار ڈالر کے بانڈ کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
نئے ضوابط کے تحت، کاروباری اور سیاحتی ویزا کے درخواست گزاروں کے لیے قابلِ واپسی بانڈ کی حد 15,000 ڈالر سے بڑھا کر 20,000 ڈالر کر دی گئی ہے۔