عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں تقریباً تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 81.62 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 3.49 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 77.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ تجارتی سیشن کے دوران خام تیل کی مجموعی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث قیمتیں گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح تک پہنچ گئیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فروخت کے بڑھتے ہوئے دباؤ، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے، طلب و رسد سے متعلق توقعات اور جغرافیائی صورتحال پر نظر رکھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو تیل درآمد کرنے والے ممالک کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے، تاہم مستقبل کی قیمتوں کا انحصار عالمی معاشی حالات، توانائی کی طلب اور خطے میں جغرافیائی و سفارتی پیش رفت پر ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کو فی الحال مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

Watch Live Public News