فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر کو 5 سال کیلئے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا

فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر کو 5 سال کیلئے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف  کی سمری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پانچ سال کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کر دیا گیا۔یہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دیدی گئی ۔توسیع موجودہ پانچ سالہ مدت کے مکمل ہونے پر 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں افسران کے کامیاب پیشہ ورانہ خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News