ویب ڈیسک: کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ، صدر مملکت نے ایوان صدر میں کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا۔
تفصیلات کےمطابق ہونے والے اہم ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے اور معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا گیا، صدر زرداری نے کرغزستان کو سب سے مختصر اور اقتصادی راستہ عرب سمندر تک فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

براہ راست پروازوں کے فروغ اور تجارت و سیاحت کو سہولت دینے پر اتفاق ہوا، پاکستان نے کرغزستان کو بزنس ویزا لسٹ اور ویزا پری ٹو اریول میں شامل کیا۔
دونوں ممالک نے توانائی، تعلیم، بینکاری اور عوامی رابطوں میں تعاون بڑھانے کا عزم دہرایا۔
صدر زپاروف نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ، ملاقات کے بعد مہمان صدر کے اعزاز میں عشائیے کا انعقاد کیا گیا، صدر زرداری نے صدر زپاروف کو 6 دسمبر کی سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔