بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
کیپشن: بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سردرہنے کاامکان ہے اور مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سردرہنے کاامکان ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،چترال،دیر،سوات،ملاکنڈ شانگلہ،کوہستان،بٹگرام میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تورغر،ایبٹ آباد،کرم،مہمند،باجوڑمیں ہلکی بارش کاامکان ہے اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کاامکان ہے جبکہ شہرپشاورمیں بھی بادلوں کاراج،درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کم سےکم درجہ حرارت 12جبکہ زیادہ سے زیادہ20سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ریکارڈہوا ہے جبکہ کالام منفی6،اپردیرمنفی4،خیبرمیں منفی تین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News