پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

(ویب ڈیسک )   پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ  آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہری قیوم خان کی جانب سے پیکا ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ   پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کر سکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے۔

درخواست گزار کی جانب سے  پیکا ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے اور ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Watch Live Public News