چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت میچ  کے فروخت ہونیوالے ٹکٹس کی کُل قیمت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت میچ  کے فروخت ہونیوالے ٹکٹس کی کُل قیمت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت  میچ کے  فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آ گئی ہے۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ ان ٹکٹس کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار 325 روپے کے درمیان تھی۔

خیال رہے کہ   دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے  اس ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔افتتاحی میچ   پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Watch Live Public News