سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ،   بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ،   بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

(ویب ڈیسک )   پاکستان میں   سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے ہو گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 2815 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے ۔

Watch Live Public News