کوئٹہ; مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ جیل جاں بحق

کوئٹہ; مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ جیل جاں بحق

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ جیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی شناخت اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ جیل کوئٹہ محمد عارف رئیسانی کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کے رہائشی ہیں۔

جاں بحق محمد عارف کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی تھی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News