ملتان کی ٹیم کی نیلامی کب ہوگی؟پی سی بی نے تاریخ کا اعلان  کردیا

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کب ہوگی؟پی سی بی نے تاریخ کا اعلان  کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ملتان کی ٹیم کے کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ملتان کی آکشن 9 فروری کو لاہور میں ہوگی، ملتان کی ٹیم کے لیے پانچ بڈرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

چند روز قبل پی سی بی نے تکنیکی جانچ پڑتال کے عمل کی تکمیل کے بعد فرنچائز کے حصول کی دوڑ میں شامل 5 شارٹ لسٹ بولی دہندگان کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ 14 جنوری 2025 کو پی سی بی نے باقاعدہ طور پر ملتان سلطانز کی ملکیتی حقوق فروخت کرنے کا عمل شروع کیا تھا اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور افراد کو بولی جمع کرانے کے لیے اشتہار جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے نومبر میں فرنچائز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News