ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مسک نے کہا کہ 3 فروری سے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس شروع کی جائے گی۔ ایلون مسک نے اسٹارلنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی تک ملک کا نظام امریکا چلائے گا۔

Watch Live Public News