کراچی : خواتین اور بچے سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے

کراچی : خواتین اور بچے سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے

(ویب ڈیسک ) کراچی میں خواتین اور بچے سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کورنگی مہران ٹاؤن میں نکاسی آب کے نالے میں گرنے والے 5 افراد کو نکال لیا گیا ۔تمام افراد شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے نالے میں گرے۔ گرنے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے  کہا کہ نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے کی چھت ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، چھت کے ٹوٹے ہوئے حصے سے تمام افراد نالے میں گرے۔

Watch Live Public News