پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور سیکیورٹی نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آج 8 محرم الحرام بروز جمعہ نماز کے بعد موبائل سروس بند کر دی جائے گی، جو اتوار کی شب 10 محرم کے بعد بحال کی جائے گی۔ سروس کی معطلی کا مقصد جلوسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمرے، سی سی ٹی وی سسٹم اور دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔

Watch Live Public News