عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئیں

عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تقریب سے قبل مہمانوں کی فہرست اور دعوت کے مینیو سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں اداکار کی رہائش گاہ پر سادگی سے ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور منتخب دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

عامر خان اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتا چکے ہیں کہ تقریب گھر پر منعقد ہوگی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے تقریب کے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو خود حتمی شکل دی ہے۔ شادی میں مجموعی طور پر 100 سے 150 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ مینیو میں عامر خان اور گوری اسپرٹ کے پسندیدہ پکوان شامل کیے گئے ہیں۔

کون سی شخصیات شرکت کریں گی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنے دیرینہ دوست اور معروف فلم ساز آشوتوش گوواریکر اور ہدایت کار راج کمار سنتوشی سمیت شوبز انڈسٹری کی چند قریبی شخصیات کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو عوام کے سامنے متعارف کرایا تھا اور ان کے ساتھ اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔

عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی، جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، تاہم دونوں نے 2021 میں علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ اب عامر خان گوری اسپرٹ کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News