سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق 2 اور 3 جون کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق اس علاقے میں بھارتی پراکسی گروہ "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام جاری رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نےشمالی وزیرستان کے ضلع  دتہ خیل  میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 14 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی،ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز  بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔صدر مملکت نےفتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہاکہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Watch Live Public News