پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی انوکھی منطق

پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی انوکھی منطق
کیپشن: پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی انوکھی منطق

ویب ڈیسک: پاکستان سے شکست کھانے اور جدید ترین رفال فائٹر طیاروں کی تباہی کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے عوام کو کرکٹ کی مثالوں کے ساتھ تسلیاں دینا شروع کردی ہیں۔

 جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔

گزشتہ روز ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔

منگل کی سہ پہر پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے زیر اہتمام ʼمستقبل کی جنگیںʼ پر ایک خصوصی لیکچر میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی مسلح افواج کے نقصانات کے بارے میں پوچھے جانے پر جنرل چوہان نے کرکٹ میچ میں وکٹوں کے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ٹیم کو کسی بھی طریقے سے جیتنا ہے تو اس بارے میں کوئی سوال نہیں ہے کہ کتنی وکٹیں گری ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے چند روز قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہوں نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔

Watch Live Public News