ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں نیاموڑ،اہم انکشافات

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں نیاموڑ،اہم انکشافات
کیپشن: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں نیاموڑ،اہم انکشافات

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس کی جانب سے زیر حراست ملزم عمر حیات سے جاری تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ  ملزم عمر حیات فیصل آباد سے اسلام آباد ایک فارچونر گاڑی پر آیا تھا، جسے اس نے 29 مئی اور پھر 2 جون کو دوبارہ رینٹ پر حاصل کیا۔ حیران کن طور پر، ملزم نے گاڑی کا کرایہ ادانہیں کیا، جس پر رینٹ اے کار کا مالک بھی پولیس کے پاس پیسے لینے پہنچ گیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر حیات خود کو ایک بااثر لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا جبکہ درحقیقت اس کا والد ریٹائرڈ 16 گریڈ کا سرکاری ملازم ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے برآمد ہوئے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ثناء یوسف کی سالگرہ کے موقع پر عمر حیات کیک اور تحائف لے کر جی-13 اسلام آباد پہنچا، مگر ثناء نے ملاقات سے انکار کر دیا۔

ملزم 2 جون کی صبح 5 بجے دوبارہ متاثرہ لڑکی کے گھر کے قریب پہنچا اور کئی گھنٹے انتظار کرتا رہا، مگر ثناء نے دوبارہ ملنے سے انکار کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمر حیات نے بیان دیا ہے کہ "مجھے اس بات کا رنج تھا، اسی لیے قتل کیا"۔

قتل کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ ملزم کے بیان کے مطابق پہلے بائیک رائیڈ بک کی، پھر اتر کر ٹیکسی پر لاری اڈہ گیا، جہاں سے بس کے ذریعے فیصل آباد واپس پہنچا۔

Watch Live Public News