نور مقدم قتل کیس:نظر ثانی درخواست خارج، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار 

نور مقدم قتل کیس:نظر ثانی درخواست خارج، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار 

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے  مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔

نور مقدم قتل کیس میں سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی سزا کیخلاف نظر ثانی خارج کردی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رہے گی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چار گھنٹے طویل سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے خواجہ حارث نے دلائل دیئے جبکہ نور مقدم کے والدین کی جانب سے پیروی شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کی۔

Watch Live Public News