(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلانے کیلئے جیالا وزیر اعلی چاہیئے ۔
غذر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جی بی کے عوام کا نسلوں کا ساتھ ہے۔پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے 9 سیٹیں چھینی گئی تھیں ۔اس بارغذر کے تینوں نشستیں پیپلزپارٹی کی ہونگی۔پورے گلگت بلتستان سے اپنے امیدواروں کو منتخب کرائیں گے۔ میں اپنے لیے نہیں جی بی کیلئے بھاری اکثریت چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے دور کی سبسڈی سے آج بھی یہاں کے عوام کو سہارا مل رہا ہے۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے غذر کو ضلع کا درجہ دیا۔صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی۔ہم نے اب جی بی کیلئے مزید حقوق حاصل کرنے ہیں ۔مینڈیٹ چاہیئے تاکہ اسلام آباد کو کہوں کہ جی بی کے مطالبات کو سننا پڑے گا۔مجھے بھارتی مینڈیٹ چاہیئے تاکہ حق ملکت پر عمل کراسکوں ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب پہلی بار شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو کہہ سکتا تھا کہ جی بی کا وزیر اعلی ہمارا ہوگا۔ہمارا ریکارڈ ہے کہ ہم زبان کے پکے ہیں جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں ۔ن لیگ ہو یا کوئی اور جماعت جانتا تھا کہ یہ ہماری قانون سازی نہیں ہونے دیں گے۔ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں تاکہ یہاں عوام کو زمین کی ملکت مل سکے۔ جی بی میں جیالا وزیر اعلیٰ چاہتا ہوں تاکہ عوام کو زمین کا مالک بنا سکوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں گھروں کی تعمیر کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ چل رہا ہے۔سندھ میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں ، مالکانہ حقوق دے رہے ہیں ،ہمارا تین تسلوں کا ریکارڈ ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلائے۔آج جو مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے تو بے نظیر بھٹو پر مقدمات بنائے تھے۔بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی۔دوسری جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ کیسے لوگوں کو بیروزگار کریں۔ پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے دیگر جماعتیں روزگار چھینتی ہیں ۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ مخالفین نے شہید محترمہ بھٹو پر روزگار دینے پر کیسز بنائے تھے۔ن لیگ مختلف اداروں سے ملازمین کو نکال رہی ہے۔دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ نہیں ۔دیگر سیاسی جماعتیں زبردستی آپ کر حکومت کرنا چاہتی ہیں ، اپنے مفاد کیلئے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مفت علاج این آئی سی وی ڈی میں ملتا ہے۔چاہتا ہوں کہ مفت علاج کیلئے پورے گلگت بلتستان میں اسپتال بناؤں۔
بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کی وجہ سے چاروں صوبوں میں ترقی ہوئی۔ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جی بی کو سہولیات فراہم کریں گے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جی بی کو ٹورازم کا حب بنائیں گے۔18 ویں ترمیم کا سب سے زیا دہ فائدہ پنجاب صوبے کو ہوا۔جب وہ پنجاب کے مفاد کا خیال نہیں کرتے جی بی کا کیا خیال رکھیں گے۔7 جون کو گلگت بلتستان کے عوام صرف اپنے لیے سوچیں۔