(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے ناجائز کاروبار پہ حکومت کو ٹیکس کی مد میں 300ارب روپے کا نقصان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بجٹ آرپا ھے ۔ ٹیکسوں کا موسم ھے ۔ میرے پاس سگریٹ کے جائز کاروبار والے حضرات آر ہے ھیں۔ ان کا کہنا ھے کے ٹیکس کی شرح کم کریں تو اس سیکٹر میں ناجائز سیگریٹ کا کا روبار کم ھو گا اور ملکی خزانے کی آمدن زیادہ ھو گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس تاویل سے عمومی طور پہ اتفاق کرتا ھوں۔ماضی قریب میں ناجائز اور چوری کی سگریٹ فیکٹریوں پہ سختی کی گئی تو یہ ایک صوبے سے نکل کر باقی صوبوں پھیل گئی ھیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پرانے زمانے میں لاہور کے ایک کونے میں ایک کاروبار ھوتا تھا۔ حکومتوں نے وہ کاروبار بند کروایا تو وہ سارے لاھور میں پھیلُ گیا۔ اب سنا ھے کے ناجائز سگریٹ بنانے والوں نے پولٹری فارموں کے اندر مشینیں لگا لی ھیں ۔
بجٹ آرپا ھے ۔ ٹیکسوں کا موسم ھے ۔ میرے پاس سگریٹ کے جائز کاروبار والے حضرات آر ہے ھیں۔ ان کا کہنا ھے کے ٹیکس کی شرح کم کریں تو اس سیکٹر میں ناجائز سیگریٹ کا کا روبار کم ھو گا اور ملکی خزانے کی آمدن زیادہ ھو گی۔ میں اس تاویل سے عمومی طور پہ اتفاق کرتا ھوں۔ماضی قریب میں ناجائز اور…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 3, 2026
انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق سگریٹ کے ناجائز کاروبار پہ حکومت کو ٹیکس کی مد میں 300ارب روپے کا نقصان ھے ۔ ایک راۓ ھے کہ ٹیکس گھٹانے سے چوری کی ترغیب کم ھو جاۓ گی اور زیادہ لوگ ٹیکس ادا کرنے پہ راضی ھو جائیں گے۔ صرف ایک نقصان ھو گا ٹیکس جمع کرنے والے بے ایمان حکومتی اھل کار حرام کی کمائی سے محروم ھو جائیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آپ ھماری مارکیٹوں کا سارے ملک میں حجم دیکھیں اور وہ ٹیکس کتنا دیتے ھیں وہ چیک کر لیں ۔ یہ بھی کہا جاتا ھے ٹیکس ٹھیک جمع ھو تو ھم بین الاقوامی مالی اداروں کی غلامی سے آزاد ھو۔