ویب ڈیسک: سونامسلسل دوسرے روز سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ39ہزار962روپے ہو گئی ۔
اسی طرح دس گرام سونا 8573روپے کم ہو کر 4لاکھ62ہزار930روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 100ڈالر گھٹ کرسونے کی فی اونس قیمت 5172ڈالر ہو گئی۔
فی تولہ چاندی 100روپے اضافے سے 9004روپے کی ہوگئی۔