عادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا، برطانوی عدالت نے اپیل مسترد کر دی

عادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا، برطانوی عدالت نے اپیل مسترد کر دی
کیپشن: عادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا، برطانوی عدالت نے اپیل مسترد کر دی

ویب ڈیسک: یوٹیوب کا شیر عدالت میں ڈھیر ہو گیا۔ عادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا۔ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کی اپیل مسترد کر دی۔

یوکے ہائی کورٹ نے عادل راجہ پر پیشہ ور جھوٹے کی مہر لگا دی۔ برسوں سے سورسز اور اندر کی خبروں کا چورن بیچنے والے کے عدالت میں پسینے چھوٹ گئے۔ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں مسترد ہو گیا۔

یوٹیوب پر جھوٹ کی قیمت وصول کرنے والے کو عدالت میں جھوٹ کا کاروبار مہنگا پڑ گیا۔ عدالت سے رسوا ہونے کے ساتھ ساتھ عادل راجہ پر تین لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ یعنی تقریبا بارہ کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اپیل کے امکانات محدود ہوگئے۔

عادل راجہ جھوٹے یوٹیوبرز کے لیے عبرتناک مثال بن گئے کہ جھوٹ کا سفر طویل سہی انجام ذلت آمیز ہی ہو گا۔

Watch Live Public News