ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

(ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کراچی ڈویژن کے ہر ضلع میں قائم کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس کا اختیار دے دیا گیا ۔ ٹریفک کورٹس کو اپنے موجودہ دائرہ اختیار کے علاوہ اضافی اختیارات حاصل ہوں گے ۔

قیامِ ٹریفک کورٹس کا فیصلہ صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ۔ہائی کورٹ سندھ سے مشاورت کے بعد ٹریفک کورٹس کے قیام کی منظوری دی گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک مقدمات کی سماعت تیز کی جائے گی۔

Watch Live Public News