بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر سمیت اہم کھلاڑی ڈراپ

بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر سمیت اہم کھلاڑی ڈراپ
کیپشن: بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر سمیت اہم کھلاڑی ڈراپ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلادیش میں کھیلی جائے گی اور تمام میچز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

اسکواڈ میں چھ کھلاڑی پہلی بار قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، جن میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامیل حسین شامل ہیں۔ عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامیل حسین حال ہی میں پاکستان شاہینز کی جانب سے ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج بنگلادیش کی کنڈیشنز میں بہتر نتائج دے گا۔

Watch Live Public News