ٹی 20 ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

(ویب ڈیسک ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لیںڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

کولکتہ میں کھیل جانے والے میچ میں  نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ جنوبی افریقا  نے  نیوزی لینڈ کو 170 رنز کا ہدف دیا۔پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
جنوبی افریقی ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا، 77 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس چلی گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لوئرمڈل آرڈر مارکو جینسن کی شاندار ففٹی 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کپتان ایڈن مارکرم 18، کوآنٹن ڈی کاک 10، ڈیوالڈ بریوس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میٹ ہنری ، رویندرا اورکول  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

170رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر  12.5اوورز  میں پورا کر لیا۔فن ایلن کی 33گیندوں پر ناقابل شکست شاندار سنچری،8چھکے اور10چوکے لگائے۔ٹم سیفرٹ58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا  کےربادا  نے ایک وکٹ  حاصل کی۔

خیال رہے کہ  ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News