(ویب ڈیسک ) سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے بعد بجلی پھر مہنگی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا ہے۔اضافے سے صارفین پر 15 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگا۔
خیال رہے کہ سی پی پی اے نے ایک روپے 78 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے سماعت کے بعد ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ بڑھا دی۔صارفین سے ادائیگی مارچ کے بلوں میں کی جائے گی۔
قبل ازیں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 روپے مہنگی کی گئی تھی۔