عمران خان کا "ایکس” اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

عمران خان کا
کیپشن: عمران خان کا "ایکس” اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے بھی وضاحت طلب کی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ اکاؤنٹ عمران خان کا ذاتی ہے اور انہیں بانی سے ملاقات کرانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ چونکہ پاکستان تحریکِ انصاف بھی اس معاملے میں فریق ہے، اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف جاننا ضروری ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News