معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصورمیں شاندارتقریب

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصورمیں شاندارتقریب
کیپشن: معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصورمیں شاندارتقریب

ویب ڈیسک: معرکہ حق اور آپریشن بیان المرصوص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔

قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔ تقریب میں طلبہ،اساتذہ، وکلاء،پولیس،سول  ملازمین اورعام شہریوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک  افراد سبزہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

تقریب میں  شریک افراد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہمیں افواج  پاکستان اوراس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ہماری عسکری قیادت کی دنیا گن گارہی ہے اورآج پاکستان کواقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔ شرکاء نے گنڈا سنگھ بارڈر پر لہو گرما دینے والی تقریب دیکھی اورپنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پرقوم کاتروتازہ جوش وجذبہ مسلح افواج اورعوام کے شانہ بشانہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News