پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لاہور شہر میں 5عارضی سیل پوائنٹ قائم کرئیگی

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لاہور شہر میں 5عارضی سیل پوائنٹ قائم کرئیگی
کیپشن: پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لاہور شہر میں 5عارضی سیل پوائنٹ قائم کرئیگی

(دانش منیر): پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لاہور شہر میں 5عارضی سیل پوائنٹ قائم کرئیگی۔ ماڈل مویشی منڈی لاہور کی مستقل بنیاد پر جانوروں کی خریدوں فروخت کیلئے فعال رہے گی۔

عیدالاضحی کے حوالے سے عارضی سیل پوائنٹ13مئی 2026کومکمل فعال کر دیے جائینگے۔ عیدالاضحی کے موقع پرعارضی سیل پوائنٹ سگیاں 25ایکٹر پرقائم  جائیگا۔ عیدالاضحی کے موقع پر عارضی سیل پوائنٹ سپورٹس کمپلیکس واہگہ 50ایکٹر پر قائم کیا جائیگا۔ عیدالاضحی کے موقع پر عارضی سیل پوائنٹ  برکی روڈ 20ایکڑپر قائم کیا جائیگا۔ عیدالاضحی کے موقع پر عارضی سیل پوائنٹ ایل ڈی اے سٹی 65ایکٹر پر قائم کیا جائیگا۔ عیدالاضحی کے موقع پر عارضی سیل پوائنٹ رائیونڈ 25ایکٹر پر قائم کیا جائیگا۔

پی سی ایم ایم ڈی سی عارضی سیل پوائنٹس پر ٹینٹ، بیت الخلاء، لائیٹنگ، صاف پانی کی فراہمی،شہریوں کے لیے آگاہی  فلیکس بھی آویزاں کرے گی۔ عارضی مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کے  لیے پیرا فورس اورپنجاب پولیس خدمات سرانجام دیں گی۔ عارضی مویشی منڈیوں میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122،لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکمے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ مویشی منڈیوں میں سفائی کے انتظامات ستھرا پنجاب اتھارٹی کے سپرد ہوں گے۔

Watch Live Public News