ایران کی طرف سے یو اے ای پر 4 کروز میزائل فائر کیے گئے، اماراتی وزارت دفاع

ایران کی طرف سے یو اے ای پر 4 کروز میزائل فائر کیے گئے، اماراتی وزارت دفاع
کیپشن: ایران کی طرف سے یو اے ای پر 4 کروز میزائل فائر کیے گئے، اماراتی وزارت دفاع

ویب ڈیسک: اماراتی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) پر 4 کروز میزائل فائر کیے گئے۔

وزارت کے مطابق 3 میزائل تباہ کر دیے گئے جبکہ ایک سمندر میں گرا۔ ایران کی جانب سے اس بیان پر فوری ردعمل نہیں آیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ایران کے ڈرون حملے سے فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ لگ گئی، جس پر فجیرہ سول ڈیفنس ٹیمیں قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دبئی میں موجودہ حالات اور ممکنہ میزائل خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، شہریوں کو موبائل پیغامات کے ذریعے محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔ کچھ دیر بعد صورتحال کو ’محفوظ‘ قرار دیتے ہوئے معمولات زندگی بحال کرنے کی اجازت دی گئی، تاہم بعد ازاں تیسرے ہنگامی الرٹ میں دوبارہ میزائل اور ڈرون حملوں کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق دفاعی افواج فعال ہیں اور فضا میں موجود مشتبہ اہداف کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں جب تک خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔

Watch Live Public News