ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز مقرر کیے گئے ہیں۔
سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔