ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی ایشز سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ پیٹ کمنز انجری سے تاحال صحتیاب نہ ہو سکے۔ پیٹ کمنز کو کمر کی تکلیف کا سامنا ہے۔
پیٹ کمنز نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی میرے مزید دو سے تین اسکینز ہونا ہیں۔فی الحال میں باؤلنگ نہیں کر سکتا۔اسکینز کی رپورٹ کے بعد معلوم ہوگا کہ انجری کے بعد کمر کی نوعیت کیسی ہے۔ ایشز سیریز تک میری کمر ٹھیک ہوتی ہے یا نہیں اس سب میں اہم کردار اسکینز کا ہوگا۔اس وقت میری ترجیح میری کمر کو آرام دینے پر ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے شروع ہوگا۔