بھارت نے ایک مرتبہ پھر دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا،فلڈ الرٹ جاری

بھارت نے ایک مرتبہ پھر دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا،فلڈ الرٹ جاری
کیپشن: بھارت نے ایک مرتبہ پھر دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا،فلڈ الرٹ جاری

ویب ڈیسک: بھارتی آبی جارحیت کم نہ ہوئی۔ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کے بعد بھارت نے دوبارہ دریائے چناب پر بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو ہائی کمیشن کے ذریعے ممکنہ سیلاب سے مطلع کردیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب پر بنے بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ 

بھارت کے بھی بالائی علاقوں میں شدید موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے چناب میں طغیانی ہے۔ 

دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہائی کمشین کے ذریعے پاکستان کو سیلاب کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کو بھیجے گرئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں پانی چھوڑنے جا رہا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔

وزارت آبی وسائل نے بھارتی مراسلے کے بعد فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Watch Live Public News