علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو کو ٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  جناح ہاؤس حملہ کیس میں گزشتہ روز ضمانت پانے والے عمران خان  کے بھانجے شاہ ریز خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ شاہ ریز خان کے 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے روبکار جاری کی تھی۔

جیل حکام کے مطابق   علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو فیملی، لیگل ٹیم کے ہمراہ جیل سے روانہ کر دیا گیا۔

Watch Live Public News