(ویب ڈیسک) روس کے شہر ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم 2026 کا انعقاد ہوا جہاں پاکستان نے اہم شرکت کی۔
پاکستان کے سفیر فیصل نیازترمذی کا کہنا ہے کہ روس کے مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا روس کے مشرق بعید کے ساتھ نئے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔
فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان فلم، فیشن، دستکاری اور جواہرات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات ہیں ۔ روس میں پاکستانی فنکاروں، فلم سازوں اور ڈیزائنرز کی بڑھتی ہوئی پذیرائی، پاکستان روس ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، رابطہ کاری اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کی بنیاد موجود ہے، کراچی اور گوادر کی بندرگاہیں پاکستان اور روس کے درمیان علاقائی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ روس کے مشرق بعید، پاکستان اور ایشیا کی وسیع منڈیوں کے درمیان روابط کے فروغ کے امکانات ہیں ۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹرن اکنامک فورم 2026 کے پلینری اجلاس سے خطاب کیا۔ صدر پیوٹن نے روس کے مشرق بعید میں اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔
ایسٹرن اکنامک فورم 2026، پاکستان روس تعاون کے نئے امکانات کے لیے اہم پلیٹ فارم بن گیا۔