(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست مونٹانا میں ایک بہادر خاتون نے عقلمندی اور دلیری کی انوکھی مثال قائم کرتے ہوئے بیئر اسپرےکی مدد سے اپنے تینوں پالتو کتوں کو ایک دیوہیکل جنگلی موزاور اس کے بچے کے خوفناک حملے سے بچا لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ یلو اسٹون نیشنل پارک کے قریبی علاقے میں پیش آیا، جہاں شیلی تھوربرن نامی خاتون نے اپنے کتوں کو گھر کے باہر جانے کے لیے دروازہ کھولا ہی تھا کہ اچانک ایک موز اپنے بچے کے ہمراہ تیزی سے ان کی طرف دوڑی۔
مادہ موز کے غصے اور عجیب آوازوں سے خوفزدہ ہو کر دو کتے تو بھاگ گئے، لیکن خاتون کی 14 سالہ پالتو کتیا 'اینّی' خطرے سے بالکل بے خبر وہیں رہ گئی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اینّی بینائی اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے، جس کے باعث اسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس پر کتنا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے دیوہیکل جانور کی پروا نہ کرتے ہوئے فوری طور پر گھر کے اندر دوڑ لگائی اور ریچھ بھگانے والا خصوصی ' بیئر اسپرے' (Bear Spray) اٹھا لائیں اور جنگلی جانوروں پر چھڑک دیا۔جس کی وجہ سے مادہ موز اپنے بچے سمیت پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی اور خاتون اپنے تینوں پالتو جانوروں کو بخیر و عافیت گھر کے اندر محفوظ کرنے میں کامیاب رہیں۔
CLOSE ENCOUNTER WITH MAMA MOOSE: Check out this video of a close encounter a woman and her dogs had with a mama moose in Big Sky, Montana.
— NBC Montana (@NBCMontana) September 1, 2026
Share Your Photos and Videos: https://t.co/BkRut1LKv3 pic.twitter.com/tMJpDacbuz